counter easy hit

کراچی: نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

Robber

Robber

کراچی (یس ڈیسک) شہر کے دو مختلف علاقوں میں 3 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، عوام نے ڈاکوئوں کو خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔کراچی کے علاقے گلشن بلاک 3 میں لوٹ مار کرنے والا ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم گلشن اقبال پولیس نے بمشکل ڈاکو کو عوام سے شکنجے سے باہر نکالا، ڈاکو کی شناخت خان کے نام ہوئی، جسے طبی طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد میں عوام نے گاڑی میں ایک فیملی سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں کو پکڑ لیا اور اُن کی خوب دھنائی کر ڈالی اور ان کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔ ملزم فہیم اور ریاض کو پولیس اور رینجرز نے موقعے پر پہنچ کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی جو 25 فروری کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی تھی۔