counter easy hit

کراچی میں بھی میٹرو چلے لیکن اس کے لئے قیام امن ضروری ہے، میاں حنیف

Javed Tariq, Mian Hanif, Mir Abdul Qadeer

Javed Tariq, Mian Hanif, Mir Abdul Qadeer

فرانس (اشفاق چودھری) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنماؤں شیخ جاوید طارق، میاں محمد حنیف، میر عبدالقدیر و دیگر نے کہا ہے کہ کراچی کسی کی سیاسی جاگیر نہیں ¾مسلم لیگ کا شہر ہے اور اگر اس بار بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ہمیں موقع دیا تو شہر قائد اعظم کو مثالی شہر بنا دیں گے اور اس کی روشنیاں اور رونقیں بحال کر کے دکھائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) واحد قومی پارٹی ہے جو کراچی کو اپنا اور اپنے قائد کا شہر سمجھتی ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں بھی انتہائی سنجیدہ ہے۔

وزیراعظم چاہتے ہیں کہ کراچی میں بھی میٹرو چلے اورریلوے کا مقامی نظام بحال ہو لیکن اس کے لئے قیام امن ضروری ہے جس کے لئے وفاقی حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے قیام پاکستان سے اب تک دلی سے لے کر پشاور تک سب کو سینے سے لگایا مگر کسی نے اسے اپنا شہر نہیں سمجھا۔ وفاقی حکومتیں ہوں، صوبائی یا مقامی سب نے اسے کمائی کا ذریعہ تو سمجھا مگر اس کو اپنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

یہی وجہ ہے کہ آج بانی پاکستان کی جنم بھومی کراچی گو نا گوں مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے مگر کوئی بھی ان پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے بلکہ اب بھی نفرت اور منافرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ کرکے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دے گی۔مسلم لیگ کی قیادت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے بانی پاکستان کی جنم بھومی میں امن قائم کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اور اب اگر بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں مسلم لیگ (ن)کو موقع ملا تو وہ انشااللہ اس شہر کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی۔