counter easy hit

ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 25 ستمبر کو منائی جائے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

Central Hilal Committee

Central Hilal Committee

کراچی : ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے حکام اور ماہرین فلکیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی اس کے علاوہ صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس بھی ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے جہاں کسی زونل کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ ملک کے کسی حصے سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، مشرق بعید، مشرق و پر ہوئے سطیٰ اور بیشتر یورپی ممالک میں 24 ستمبر کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔