counter easy hit

کراچی: کھارادر، کورنگی میں کارروائی، تین ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشگردوں نے شہر میں تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے چھپایا تھا: ترجمان رینجرز کی میڈیا سے گفتگو

Karachi: Kharadar, action in Korangi, arrested three suspects, recovered weaponsرینجرز کی کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں کارروائی، خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپائی گئی اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی، ترجمان رینجرز کہتے ہیں کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا۔ کراچی میں رینجرز نے ایک بار پھر ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا اسلحہ پکڑ لیا۔ اورنگی ٹائون رحیم شاہ کالونی میں رینجرز کے جوانوں نے کارروائی کی اور پلاٹ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا جس میں 10 ایس ایم جیز، 1 جی تھری، 4 پمپ ایکشن، ایک ریپیٹر، 2 رائفل 8 ایم ایم، 6 رائفل 7 ایم ایم اور 3 بے بی کلاشنکوف شامل ہیں جبکہ مختلف اقسام کے 7 پستول اور 640 گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسندوں نے تخریب کاری کے لئے چھپایا تھا، دوسری جانب کھارادر میں پولیس نے کارروائی کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے لیا۔