counter easy hit

کراچی: طارق پلازہ میں آتشزدگی، عمر بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ

ناظم آباد نمبر چار میں طارق پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ پر 23 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Karachi: Fire in Tariq Plaza, burned lifetime savings

Karachi: Fire in Tariq Plaza, burned lifetime savings

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں طارق پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ پر 23 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمر بھر کی جمع پونچھی جل کر رکھ ہوگئی۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار کے طارق پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ روز آگ لگی جس نے وہاں موجود ہر چیز کو جلا کر رکھ کردیا،آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں پہنچیں،آگ کو بجھانے کا راستہ نہ ملنے اور دھواں پھیلنے کے باعث فائربریگیڈ کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیسمنٹ میں مختلف گودام بنے ہوئےتھے جن میں کھانا پکانے کا تیل،ٹائر،کپڑے،دودھ سمیت مختلف اشیا موجود تھیں،وہاں موجود دو سوزوکی پک اپ میں آگ لگی جس کے باعث سیلنڈر دھماکے بھی ہوئے۔ جس کے آگ نے شدت اختیار کی تھی ، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے 23 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور دو باؤزر نے حصہ لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website