counter easy hit

کراچی: آتشزدگی کے بعد فیکٹری منہدم

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 4 گھنٹے کے بعد بجھا دی گئی،آگ کی شدت کے باعث فیکٹری مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔

KARACHI: Disrupted factory after fireworks

KARACHI: Disrupted factory after fireworks

ابتدائی طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے 5 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور واٹر بازورز کو طلب کیاگیاتھا۔ ڈپٹی چیف فائر افسر امتیاز افضل کے مطابق واقعے کے وقت فیکٹری میں 8 مزدور کام کررہے تھے جنھیں بروقت نکال لیا گیا۔ گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ نے کپڑا اور دھاگا بنانے والی قریبی دو فیکٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم بروقت کام کرتے ہوئے دونوں فیکٹریوں کی آگ بجھا دی گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website