counter easy hit

کرچی: ڈیفنس فیز 8کی سنسان سڑک سے دو مارٹر گولے برآمد

Karachi Defence Phase 8 of waste recovered two mortar shells road

Karachi Defence Phase 8 of waste recovered two mortar shells road

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز آٹھ کی سنسان سڑک سے دو مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں مارٹر گولے خالی پلاٹ میں منتقل کردیئے جہاں انھیں چھوٹے دھماکوں کے ذریعے جلد ناکارہ بنایا جائے گا۔

ایس ایس پی ساوتھ ثاقب اسمعیل کے مطابق مددگار ون فائیو کے ذریعے پولیس کو ڈیفنس فیز آٹھ میں خیابان فیصل پر دو مارٹر گولے پڑے ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے روبوٹ کی مدد سے دونوں مارٹر گولے اٹھائے اور خالی پلاٹ پر منتقل کردیئے۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق دونوں مارٹر گولے چھوٹے دھماکے کرکے ناکارہ بنائے جائیں گے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس بارودی مواد نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے دھماکے تاحال نہیں کیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website