counter easy hit

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع مسجد کی چھت گرنے سے 5 نمازی شہید

karachi 5 shaheed

karachi 5 shaheed

نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع جامع مسجد عثمان میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ مسجد کی چھت کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی سنٹرل کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹین سے بنا شیڈ تیز ہوا کے باعث نمازیوں پر گرا