counter easy hit

کامران غنی صبا کو اکبر رضا جمشید ایوارڈ سے نوازا جائے گا

Kamran Ghani

Kamran Ghani

پٹنہ: نوجوان شاعر و صحافی کامران غنی صبا کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اکبر رضا جمشید ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ بہار اردو اکادمی کے سیمینار ہال میں مورخہ 22 اکتوبر کو سہ پہر چار بجے چیف جسٹس کے ہاتھ سے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اکبر رضا جمشید ایوارڈ ہر سال ادب و صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ کامران غنی صبا نے انتہائی کم عمری میں ہی ادب و صحافت کے میدان میں اپنی شناخت قائم کی ہے۔ ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے جاپان سے شائع ہونے والے اخبار اردو نیٹ جاپان نے ہندوستان میں انہیں اپنا مدیر اعزازی مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ دربھنگہ سے شائع ہونے والے سہ ماہی رسالہ ‘دربھنگہ ٹائمز’ میں وہ بطور مدیر اعزازی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ماہنامہ ‘کائنات'(کولکاتا) نے انہیں حال ہی میں اپنا ایسو سی ایٹ ایڈیٹر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف اخبارات و رسائل آپ کی وابستگی ہے۔ کامران غنی صبا کو اعزاز سے نوازے جانے کے فیصلے کا دانشوران علم و ادب نے خیر مقدم کیا ہے۔