counter easy hit

 معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور عزت و حرمت سے آراستہ کیا گیا ہے وہ حضرت فاطمہ ؑ بنت ِ محمد کے وجودِ طاہرہ کی برکت ہے، سید کفایت نقوی

 معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور عزت و حرمت سے آراستہ کیا گیا ہے وہ حضرت فاطمہ ؑ بنت ِ محمد کے وجودِ طاہرہ کی برکت ہے، سید کفایت نقوی

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے یوم شہادت بی بی پا ک فاطمہ زاہرا سلام اللہ علیہا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور عزت و حرمت سے آراستہ کیا گیا ہے وہ حضرت فاطمہ ؑ بنت ِ محمد کے وجودِ طاہرہ کی برکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہحضرت فاطمہ زہرا کی اس سے بڑی عظمت و فضیلت اور کیا ہوگی کہ جس جنت کے حصول کی ساری دنیا مشتاق ہے وہ جنت آپ کی مشتاق ہے۔انہوں نے کہا کہ جس بی بی کے والد گرامی رحمة للعالمین ،شوہر قسیم النار و الجنہ اور بیٹے جنت کے جوانوں کے سردار اور وہ خود عالمین کی عورتوں کی سردار ہواس کے مقام کا اندازہ کون لگاسکتا ہے۔ حضرت محمد ﷺ کی رحلت کے بعد بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا نے امامت و ولایت سے دین اسلام کی پاسبانی و پاسداری کا عظیم ترین فریضہ جراتمندی سے سرانجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا وہ مقدس ترین خاتون ہیں جنہیں رسالتمآب ﷺنے سیدة النساءالعالمین یعنی عالمین کی عورتوں کی سردار کے لقب سے شرفیاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا طرز حیات عالم نسوانیت کےلئے آئیڈیل ہے آپ زہد و تقوٰ ی کے لحاظ سے بے نظیر ،فضل و شرف کے لحاظ سے بے مثال اور خانوادہ کے لحاظ سے باکمال ترین ہیں ، پوری کائنات میں حضرت فاطمہ زہرا کی کی عظمت واضح اور عیاں ہے آپ واحد یادگار رسول ہیں اور کائنات میں یہ شرف آپ ہی کو حاصل ہے کہ آپ جب بارگاہ رسالتمآبﷺ میں آجاتیں تو رسولﷺ آپ کی تعظیم میں کھڑے ہو جاتے ہاتھوں پر بوسہ دیتے اور اپنے پاس بٹھاتے آیہ تطہیر آپ کی طہارت و عصمت کی گواہ ہے اور آیہ مباہلہ آپ کے رسول کی لخت جگر ہونے پر شاہد ہے جبکہ آیة مودت سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کی محبت کو اجر رسالت گردانا گیا۔حضرت فاطمہ زہر انے اپنے بابا کی موجودگی میں اپنی ماں خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیھا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کار رسالت میں رسالتمآب کا ہاتھ بٹایا ۔

kafait naqvi, senior, vice, president, ppp, france