counter easy hit

کے الیکٹرک کی رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈائون کے باعث عوام گرمی میں تڑپتے ہیں، فنی مسائل گرمیوں سے پہلے حل کرنے چاہیےتھے، کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

K-Electric assurance to reduce load shedding in Ramazan

K-Electric assurance to reduce load shedding in Ramazan

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کےالیکٹرک کےاعلیٰ وفد سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام پانی سے بھی محروم ہوجاتےہیں،میں چاہتا ہوں کہ یہ سارا نظام بہتر ہوجائے، اس کے لیے میری مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔ انہوں نے کراچی کے دیہی علاقوں کو مناسب طریقے سے بجلی مہیا کرنے اور الیکٹر یفکیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے صنعتی علاقوں،پمپنگ اسٹیششنزپر بجلی کی فراہمی کا نظام بھی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ کو بجلی کی ہموار فراہمی کا یقین دلایاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website