counter easy hit

بس بہت ہوگیا، اب ایسے نہیں چلے گا: عمران خان نے کل امریکی وزیر خارجہ کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد; گذشتہ روز امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان پہنچے۔اسی متعلق معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جب اسلام آباد پہنچے تو ائیرپورٹ

پر ہی ان کو ایک پیغام مل گیا تھا۔اور وہ پیغام اس طرح سے ملا کہ جب ان سے پہلے چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف آئے تو ان کا اسقبال نہ تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا اور نہ ہی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ موجود تھیں اور اس طرح سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو واضح پیغام مل گیا تھابے شک ان کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن ان کی پاکستان آمد سے پہلے ہی پاکستان کی امریکہ کی طرف سے دی جانے والی امدادی رقم بند کر دی گئی اور ایسا ماحول بنایا گیا کہ اگر امریکی وزیرخارجہ آ رہے تو وہ کوئی ایجنڈا لے کر آ رہے ہوں گے اور پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہوں گے لیکن ان کو پاکستان کی طرف سے واضح پیغام مل گیا۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر امریکی وفد اور پاکستان کےو زیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ملاقات میں تعلقات کو فروغ دینے کی بات کی گئی لیکن پاکستان نے یہ بھی واضح کیا کہ اب سب کچھ برابری کی سطح پر ہو گا۔واضح رہے گذشتہ روزپاکستان آمد پر امریکی وزارت خارجہ کا دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شجاع عالم نے استقبال کیا تھا۔جب کہ دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا

استقبال کیا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سظح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات ہوئے۔تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ سمیت اعلی حکام میں سے کسی نے امریکی وزارت خارجہ کا استقبال نہیں کیا۔جب کہ اس سے پہلے جب بھی امریکہ کا آفیشل وفد پاکستان آیا تو ان کا پاکستان کے اعلی سطح کے حکام کی طرف سے استقبال کیا جاتا تھا۔واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے قومی لباس زیب تن کرکےامریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو سے ملاقات کی جبکہ سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے غیر ملکی مہمان کی صرف پانی سے ہی تواضع کی گئی۔اس موقع پر عمران خان خاصے پُر اعتماد تھے ، وہ شلوار قمیض زیب تن کیے مسکراتے ہوئے میٹنگ ہال میں داخل ہوئے تو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت تمام اعلیٰ حکام ان کے استقبال میں کھڑے ہو گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس کے ایک چھوٹے کمرے میں مہمانوں سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کسی قسم کا تحریری مواد پاس نہیں رکھا اور امریکی وزیر خارجہ کے سامنےپاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کیا ۔گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مُسکراتے رہے ۔ عمران خان کی قومی لباس میں غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات بھی خبروں کی زینت بن

گئی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس میں امریکی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد انتہائی پُر اعتماد تھا۔ ماضی کی روایت سے ہٹ کر صرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا وزیراعظم آفس پہنچنے پر استقبال کیا اور امریکی وفد کو وزیراعظم کی آمد سے قبل میٹنگ روم میں بٹھا دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان بعد میں کمیٹی روم میں داخل ہوئے اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو سے مصافحہ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی چئیرمین جوائنٹ چیف کا وزیراعظم سے تعارف کروایا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس ملاقات میں پُر اعتماد نظر آئے اور ان کی باڈی لینگوئج بھی خاصی پُر اعتماد تھی جس پر سیاسی مبصرین نے بھی کہا کہ ملک کے وزیراعظم کو غیر ملکی وفود کے سامنے اسی طرح پُر اعتماد نظر آنا چاہئیے۔خیال رہےکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کی پاکستان آمد پر دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں جہاں روایتی مذاکرات ہوئے وہیں پاکستان کا رویہ پہلے سے زیادہ مثبت رہا۔ جہاں امریکی خواہشات اور مطالبات کو تسلیم کرنے کی بات کی گئی وہاں پاکستان نے امریکہ کے سامنے جارحانہ رویہ اپنایا کہ اب ہماری بھی سنی جائے اور ہمارے موقف کو بھی تسلیم کیا جائے۔