counter easy hit

جنید جمشید کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’آنسو‘‘ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی

لاہور: معروف مبلغ ،نعت خواں اور گلوکار جنیدجمشید کے 30 سالہ کیریئر پر مبنی دستاویزی شارٹ فلم آنسو یکم دسمبرکو ریلیز ہوگی۔

Junaid Jamshed life based documentary film "Ansoo" will be released on December 1مذکور فلم میں جنید جمشید کی شخصیت کی پوشیدہ جہتوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آسکیں۔ فلم میں ان کے انتقال سے قبل سلمان احمد کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو شامل ہے اور 7 دسمبر 2016 کوان کے انتقال سے قبل جہازمیں ہونے والی گفتگو بھی موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنید جمشید اپنی زندگی میں آ نسو کے نام سے ایک سپیل پراجیکٹ تیار کرنا چاہتے تھے جس کا مرکزی خیال معروف صوفی شاعر بلھے شاہ ؒ  کی نظم کدے آمل یار پیار یاکے گرد گھومتا ہے۔ تاہم زندگی نے انہیں اتنی مہلت نہ دی کہ وہ اسے مکمل کرسکتے۔ ڈاکیو منٹری میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ جنید جمشید دنیا کو کس پہلو سے دیکھتے تھے اور ان کی فکر کیا تھی۔ اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں، خاندان کے افراد، پرستاروں اور اپنے وطن پاکستان سے کس طرح محبت کرتے تھے۔ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار پاکستانی نژاد امریکی شہری عمران احمد خان ہیں۔