counter easy hit

جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل

Junaid Jamshed funeral arrangements to move to Karachi

Junaid Jamshed funeral arrangements to move to Karachi

 اسلام آباد: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید جمشید کی میت کو کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جنید جمشید کے اہلخانہ آج ان کی میت وصول کریں گے جس کے بعد میت کو نور خان ایئر بیس سے پاک فضایہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی

واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website