counter easy hit

این اے 246، جمعیت علمائے اسلام ف کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

JUIF

JUIF

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما قاری عثمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاری عثمان نے راشد نسیم کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ راشد نسیم نے الیکشن میں حمایت پر جے یو آئی کا شکریہ ادا کیا۔