counter easy hit

بائیوگرافیکل کامیڈی ڈرامہ فلم “جوائے “کانیا ٹریلر جاری

"Joy" Kania trailer

“Joy” Kania trailer

نیویارک……ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار رابرٹ ڈی نیرو، بریڈلے کوپر اور اکیڈمی ایوارڈیافتہ اداکارہ جنیفر لارنس کی کامیڈی ڈرامہ فلم “جوائے”کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارڈیوڈ او رسل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس بائیوگرافیکل فلم کی کہانی 3بچوں کی ماں کے گِرد گھوم رہی ہے جواپنے شوہر سے طلاق کے بعدتن تنہا بچوں کو پالنے کی سر توڑ کو ششوں میں مصروف ہوتی ہے تاہم اس کی یہ محنت رنگ لاتی ہے اور اس کا خاندان آئندہ چار نسلوں تک کامیاب ترین بزنس فیملی کی حیثیت سے جانا جانے لگتا ہے ۔حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس فلم کو جان ڈیوس اور میگن ایلیسن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔کامیڈی ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 25دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔