counter easy hit

ٹنڈوآدم میں صحافیوں کا ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کے خلاف احتجاج

Journalists protest

Journalists protest

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم میں صحافیوں کا ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کے خلاف احتجاج،ڈی ایس پی کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے صحافیوں سے معافی مانگی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹنڈوآدم علی بخش رانجھانی کے غلط روئیے کے خلاف میڈیا کلب ٹنڈوآدم کی جانب سے صدر حاجی یاسین بھٹی،یونین آف جرنلسٹ حیدرآباد کے رہنما مرزا خان پٹھان،کالد خاصخیلی،عبدالستار ساند،کی قیادت میں میڈیا کلب ٹنڈوآدم سے اھتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایس پی ٹنڈوآدم کے دفتر کے سامنے پنہچی جہاں صحافیوں نے ڈی ایس پی آفس میں دھرنے کے دوران ڈی ایس پی علی بخش رانجھانی کے خلاف شدید نورے بازی کی صحافیوں کے دھرنے اور نعرے بازی کے بعد ڈی ایس پی ٹنڈوآدم علی بخش رانجھانی نے اپنی غلطی تسلیم کی اور صحافیوں سے معافی مانگی ڈی ایس پی ٹنڈوآدم علی بخش رانجھانی کی جانب سے صحافیوں سے معافی مانگنے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا