counter easy hit

صحافی کامران خان نے قومی خزانے کے حوالے سے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی

Journalist Kamran Khan has conveyed the good news to Pakistanis in regard to the national treasury

کراچی (ویب ڈیسک ) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلی قسط کے طور پر ایک ارب 11 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے درجنوں معاملات میں سے پہلے اور بیسیوں ملزمان میں سے پہلے دو نے (منگل کو) نیب سے دو ارب 30 کروڑ کی پلی بار گین کی اور ایک ارب 11کروڑ رپے جمع کرا دیے۔ کامران خان نے واضح کیا کہ اب نہ اومنی گروپ بچے گا نہ زرداری مافیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حامد میر کو دیے گئے اپنے اس انٹرویو میں جو نشر ہونے سے روک دیا گیا تھا سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ کسی کو 7 ارب ڈالر تو کیا 7 ڈالر بھی نہیں دیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ صادق سنجرانی کے ہاتھ بیگوں سے بھاری ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ اپوزیشن اور غیر ملکی قوتوں نے عمران خان کو ہٹانے کیلئے نوٹوں کی بوریاں نہیں بلکہ بینک کھول دیے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی پوزیشن بہت زیادہ مضبوط ہے، حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ ہم نے اس کو ناکام بنا دینا ہے جس کا مطلب ہے کہ کم از کم 12 ارکان کی ضرورت پڑے گی۔ لگتا ہے کہ پھر سے چھانگا مانگا کی سیاست شروع ہوجائے گی، صادق سنجرانی کے ہاتھ بیگوں سے بھاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، زرداری اور میاں نواز شریف کے حسبِ منشا جو کہ بہت ہی بڑی منشا ہیں ، وہ بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website