counter easy hit

سینیٹر رحمان ملک کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

جے آئی ٹی کے نوٹس میں رحمان ملک کو حدیبیہ پیپر ملز کے حوالے سے ان کی تحقیقاتی رپورٹ بھی ساتھ لانے کی ہدایت

JIT also called the senator Rehman Malik

JIT also called the senator Rehman Malik

لاہور: پاناما جے آئی ٹی نے سینیٹر رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا ، 13 جون کو پیشی کے سمن موصول ہوگئے ، بیرون ملک مقیم رہنما پیپلز پارٹی نے وطن واپسی کی تیاری کرلی ۔ پاناما کا ہنگامہ جاری ہے جس میں رحمان ملک کا بھی بلاوا آگیا ۔ پاناما کی جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ کو 13 جون کو طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی کی جانب سے رحمان ملک کی طلبی کا نوٹس دس جون کو جاری ہوا ۔ جے آئی ٹی کے سمن سے متعلق رحمان ملک کو آگاہ کر دیا گیا ۔ رحمان ملک 9 جون کو پارٹی امور کیلئے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے ۔ لندن میں ہونے کی وجہ سے رحمان ملک کی جانب سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ میں معمولی توسیع کی درخواست کی گئی ہے ۔ نوٹس میں رحمان ملک کو حديبيہ پيپر ملز سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ رحمان ملک کی تحقیقات کو پاناما سکینڈل میں شریف خاندان کے خلاف سب سے بڑا ثبوت مانا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ میں بھی کیس کی سماعت کے دوران رحمان ملک کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر دلائل دیئے جاتے رہے ۔ جے آئی ٹی رحمان ملک سے بطور ڈائريکٹر ايف آئی اے حديبيہ پيپز ملز سے متعلق ماضی ميں کی گئی تحقيقات کے بارے ميں جے آئي ٹي معلومات حاصل کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website