counter easy hit

بھارتی اداکار جشنو راگھون، طویل علالت کےبعد انتقال کرگئے

Jishnu Raghavan

Jishnu Raghavan

کوچین………جنوبی بھارت کی بڑی ملیالم فلم نگری کے جواں سال سپر اسٹار جشنو راگھون کینسر کے باعث جمعہ کی صبح انتقال کرگئے، انکی عمر صرف 35برس تھی۔
ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جشنو ، نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1987 میں بطور چائلڈ اسٹار کیا تھا لیکن فلم میں مرکزی کردار 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم سے کیا اور پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل کی جب کہ فلمی کیرئیر میں انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکے ۔انھیں حلق اور پھیپڑے کا کینسر لاحق تھا اور گزشتہ دو برسوں سے وہ زیرعلاج تھے، تاہم وہ جمعہ کی صبح کوچی شہر کے ایک اسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے