منڈی بہاوالدین: ملک وال میں کم عمر لڑکوں کو اغوا کے بعد برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 15 رکنی گروہ کا انکشاف، پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

محلہ قصاباں کے رہائشی محمد رمضان کا بیٹا سیف الرحمن بھی اسی گروپ کا نشانہ بنا۔ گروپ کے افراد نے سیف الرحمن کو اغوا کیا اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ لڑکے کے والد رمضان نے بتایا کہ میرے بیٹے کے علاوہ بھی متعدد بچوں کو یہ گروپ اغوا کر کے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کررہا ہے، جس کیخلاف پولیس تاحال کارروائی نہیں کررہی۔ جھولے لعل گروپ کے 3 سرغنہ ہیں، جن میں ارسلان شاہ، ارسلان موچی اور زین شاہ شامل ہیں۔
دوسری طرف فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو پکڑ نہیں سکی۔ تاہم میڈیا کے نوٹس میں آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔








