counter easy hit

بریکنگ نیوز: پراسرار طیارہ اہم ترین ملک کے ریڈ زون میں گھس گیا۔۔۔۔ تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پراسرار طیارہ امریکی دارالحکومت کے ریڈ زون میں گھس آیا، امریکی سیکورٹی اداروں نے صدارتی محل وائٹ ہاوس کو ہنگامی طور پر لاک ڈاون کر دیا۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکا میں طیارے کی جانب سے ممنوعہ حدود میں آمد کے باعث وائٹ ہاؤس

TOP Best Jobs for All Categories, Govt, Semi Govt and Private Jobs 2019 for 68+ Computer Operators, Stenographers, Stenotypists, Assistants, Instructors & Other

 

Jobs for All Categories throughout Pakistan Govt, Semi Govt, Private, All Cities, All Provinces, Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح ایک طیارے کی ممنوعہ حدود میں آمد کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر وائٹ ہاؤس کا لاک ڈاؤن کر دیا۔ اداروں کی طرف سے وائٹ ہاؤس کو 30 منٹ تک بند کیا گیا۔ امریکی سیکورٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طیارے کی جانب سے خلاف ورزی کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے فوراً اس طیارے کا پیچھا کیا اور اسی دوران صدارتی محل وائٹ ہاؤس کا لاک ڈاؤن بھی کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق ایک چھوٹے طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ممنوعہ علاقے میں آ گیا۔ بظاہر یہ طیارہ کسی دشمن ملک یا دہشت گردوں کا نہیں تھا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد حملہ نائن الیون بھی طیاروں کے ذریعے کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں نے مسافر طیاروں کو ہائی جیک کر کے یہ طیارے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دونوں ٹاورز سے ٹکرا دیے تھے جس کے باعث دونوں ٹاور زمین بوس ہوگئے تھے۔

 

jet, enterned, in, red zone, of, sauid arabia, jet, enterned, in, red zone, of, sauid arabia,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website