counter easy hit

جدہ: مدثر اعوان کی جانب سے چو ہدری نذر حسین گوندل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

Jeddah Ch Nazar Hussain Gondal Honor Reception

Jeddah Ch Nazar Hussain Gondal Honor Reception

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جدہ کے جنرل سیکرٹری مدثر اعوان کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون پنجاب چو ہدری نذر حسین گوندل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب کی صدارت قئم مقام صدر پی ایم ایل ن سعودی عرب چوہدری شہباز اور سینئر راہنما مسلم لیگ ن ملک محی الدین اعوان نے کی۔

نظامت کے فرائض سیکرٹری اطلاعات حمایت علی نے سر انجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی۔ اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کے خاتمے کے لئیے ناکام کوششین کر رہی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پوری امت مسلمہ کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں تمام سیاسی و غیر سیاسی طاقتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عسکری اور قانونی طاقتیں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئیے ہمہ تن گوش ہیں۔ جو پاکستان کے خلاف ہے یا دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے وہ ہمارا کھلا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں قیام کے لئیے مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔ ہم افواج پاکستان اور ان کی قیادت سے متفق ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی اور وزیرستان امن کی طرف گامزن ہیں کامیاب آپریشن پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہت جلدپاکستان میں امن اور خوشحالی اآئے گی۔ اورسیز پاکستانی ہمارا سرمایا ہیں۔ ہماری ملکی معیشت کا ایک بڑا حصہ تارکین وطن پر مشتمل ہے ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

تقریب سے خطا کرتے ہوئے سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک محی الدین اعوان نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اپنی ملک کے لئیے فکر مند ہیں۔ ہم پاکستانی سیاست اور حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جلد امن کا قیام ہو اور خوشحالی اآئے۔ انہوں نے الطاف حسین کی طرف سے کی جانے والی تقریر جس میں انہوں نے پاک فوج کے خلاف گفتگو کی اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور اس کی جماعت پر پابندی لگائی جائے کسی سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہماری مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے خلاف توہین اآمیز الفاظ استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جیسے لوگ ہمارے ملک میں ناسور بن چکے ہیں۔

ان کاخاتمہ ضروری ہے ہمیں پاکستان کا دشمن کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے معزز مہمان کو عمرہ کی مبارکباد دی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے قرار داد مذمت پیش کی گئی جو مرکزی سیکرٹری اطلاعات حمایت علی نے پیش کی قرارداد میں کہا گیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم ملک میں ناسور ہیں نہ جانے وہ کونسی مجبوریاں ہیں جس کی بنا پر ریاستی ادارے اب تک خاموش ہیں۔ الطاف حسین کی تقریر سراسر پاکستان اور ملکی سالمیت کے خلاف ہے اور غداری کے زمرے میں اآتی ہے ایم کیو ایم پر پابندی لگا کر الطاف حسین پر مقدمہ چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ الطاف حسین کی تقاریر اور انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اجینئر شہبا ز نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور عمرہ کی ادئیگی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ الطاف حسین ملک دشمن عناصر کی گود میں بیٹھ کر ملکی سالمیت اور پاک فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر رہا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آکری سانسیں لے رہی ہے جلد خاتمہ ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مدثر کریم نے معزز مہمان اور دئگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں چوہدری اعظم،فاروق انجم، چوہدری جمشید اور چوہدری شہزاد کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Jeddah Ch Nazar Hussain Gondal Honor Reception

Jeddah Ch Nazar Hussain Gondal Honor Reception