counter easy hit

پیرس، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ ودیگراہم شخصیات مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں شرکت کیلئے کل پیرس سے پاکستان پہنچیں گے 

لاہور  (یس اردو نیوز) سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ لیگی وفد کے ہمراہ پیرس سے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شریف فیملی کے ارکان سے اظہار تعزیت کیا ۔پیرس سے سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ کی سربراہی میں  اہم لیگی شخصیات وفد کی صورت میں رسم قل اور قائد میاں محمد نواز شریف سے تعزیت کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے۔

  رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھتیجے سلمان شہباز، نواسے جنید صفدر کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی میں بیگم کلثوم کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو ہدایت کی کہ انتظامات بہترین ہونے چاہئیں، جنازے میں شریک کسی فرد کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے اپنے والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

JAVED BUTT, EX-PRESIDENT, PMLN, FRANCE, WILL, ARRIVE, IN, PAKISTAN, TOMORROW, FOR, ATTENDING, RASM E QUL, OF, BEGUM KALSOOM NAWAZ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website