counter easy hit

طلبا کو وزیراعظم  یونیورسٹی کے خواب دکھا کر وہاں یوٹرن بنا دیا گیا، جاوید بٹ

طلبا کو وزیراعظم  یونیورسٹی کے خواب دکھا کر وہاں یوٹرن بنا دیا گیا، جاوید بٹ

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ طلبا کو وزیراعظم  یونیورسٹی کے خواب دکھا کر وہاں یوٹرن بنا دیا گیا۔سعودی شہزادے کی آمد پر وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کو پھر سے وزیراعظم ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی رینٹل سروس سے تین دن کا رینٹل بل ادا کیا ہے۔جتنے کی گاڑیاں فروخت کی گئیں اس سے ڈبل قیمت ادا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ    جب حکومت نے کفایت شعاری اور سادگی مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کی تھیں تب حکومت کو سوچنا چاہئیے تھاکہ سعودی ولی عہد جیسے شاہی مہمان کس میں سفر کیا کریں گے لیکن حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہی حکومت کو نقصان اُٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‏فلموں میں طوائف کے کوٹھے پر بڑے نواب صاحب کی آمد کا سن کر جو منظر دکھایا جاتا ہے سعودی بادشاہ کی آمد پر بلکل وہی حال ہوا پڑا ہے ” وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی اسلام آباد ” کا کہہ کر وہاں یوٹرن بناد یا گیا ہے اور اب سعودی ولی عہد  اسی یوٹرن کا افتتاح کرنے آرہا ہے۔

javed butt, ex-president, pmln, france