counter easy hit

جاوید آفریدی کو وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ایسے کام کی اجازت مل گئی جس کی کسی کو توقع نہ تھی

لاہور (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی پر کے پی کے حکومت کی نوازشات کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے کٹ لانچنگ پر ٹکٹ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی پر کے پی کے حکومت کی نوازشات شروع ہو گئی ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کے ساتھ قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاوید آفریدی نے گورنز ہاؤس کے پی کے میں پشاور زلمی ٹیم کی کٹ لاؤنچنگ تقریب کی اجازت لے لی ۔ کٹ لاؤنچنگ تقریب میں پشاور زلمی کے برانڈ ایبسڈر ماہرہ خان ، گل پنڑہ ،زیک آفریدی اور ساحر علی بگا کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شائقین کیلئےکٹ لاؤنچنگ تقریب دیکھنے کیلئے 1500روپے کا ٹکٹ بھی رکھ دیا۔ جاوید آفریدی کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تعلقات ہونے پر گورنر ہاؤس میں تقریب کی اجازت مل گئی ۔یاد رہے کہ کے پی کے گورنر ہاوس میں پرائیوٹ فنکشن کی اجازت نہیں البتہ جاوید آفریدی کو کٹ لانچنگ کی اجازت مل گئی. خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری کو شروع ہو رہا ہے جس میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیل جائے گا۔