counter easy hit

خلا سے کچرا ہٹانے کے لیے جاپانی خلائی مشن روانہ

Japanese mission headed to remove garbage from space

Japanese mission headed to remove garbage from space

جاپان نے خلا سے کچرا ہٹانے کے لئے اپنا کارگو خلائی جہازبین الاقوامی اسپیس سینٹر کی جانب روانہ کردیا ہے جو خلامیں موجود کچرے کی صفائی بھی کرے گا ۔

جاپانی کارگو خلائی جہازسات سو میٹرطویل آلے کی مدد سے زمین کے مدار میں موجود کوڑے کرکٹ کی صفائی کرے گا ۔ یہ آلہ المونیم اور اسٹیل کے تاروں سے بنا ہوا ہے اور اس کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ خلائی کوڑا کرکٹ کو مدار سے باہر کھینچ لائے گا۔یہ جدید اور منفرد آلہ ایک مچھلیاں پکڑنے والے جال بنانے والی کمپنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خلائی دور کے آغاز کے بعد سے اب تک خلا میں تقریباً ایک کروڑ ٹن کوڑا جمع ہو چکا ہے جن میں سے بعض اشیا تو اٹھائیس ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہی ہیں اور ان کے مصنوعی مواصلاتی سیاروں سے ٹکرانے کا خطرہ بھی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website