counter easy hit

جاپانی وزیر خارجہ کا جی ایچ کیو کا دورہ

جاپانی وزیرخارجہ تارو کونونےجی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو آمد پرجاپانی وزیر خارجہ کو گارڈ آفر آنر بھی دیا گیا۔

Japanese Foreign Minister visits GHQآئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے دہشت گردی کیجنگ میں پاکستان کے کردار پر جاپانی وزیر کو بریفنگ دی۔ جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اورانسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کو تیار ہیں۔ آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کرنے اور انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر جاپانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔