counter easy hit

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کی باڈی کا اعلان

Saudi Arabia

Saudi Arabia

جدہ (نوید فاروقی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کی باڈی کا اعلان، سید ایاز حسین شاہ نقوی صدر(جدہ)، راجہ مظہر نائب صدر(ینبع)، سردار عامر پرویز جنرل سیکرٹری(ریاض)، طاہر اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری (جدہ)، خان فیاض خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ( ہفوف)، راجہ عبدالحفیظ آرگنائیزر(دمام)،زبیر قاسم ڈپٹی آرگنائیزر (خمیس مشیط آبا)،کمانڈر ساجدسیکرٹری مالیات(سقاقہ)،فاران خان معاون سیکرٹری مالیات(جازان)،عدنان احمد سیکرٹری اطلا عت و نشریحات (تبوک) جبکہ عنصر محمود (دمام)،حبیب تصویر(الخبر)،پرویز صادق(الجبیل)،راجہ آصف(ریاض)،مبین صادق(خمیس مشیط)،اکرم شاہ(حائل)،گلفراز شاہین (طائف)،اجمل ساغر ،طارق محمود(مکہ)،حافظ اسلم،چوہدری شہزاد،مسعود عبداللہ(ینبع)،چو ہدری مظہر حسین ،خرم اقبال(تبوک)امجد رشید(جازان) منتخب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کی باڈی کا قیام تمام کارکنان کی تجاویز تائید اور ووٹنگ کے بعد عمل میں لایا گیا۔

جس کا باقاعدہ اعلان یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلف زون کے کنوئینر انجینئر قمر حمید نے کیا ۔اس موقع پر انھوں نے تمام کارکنان کو جمہوری طریقے سے عہدیداران کے چنائوکے عمل کو سراہا اور نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ایک تحریک کا نام ہے جسکے پلیٹ فارم سے لاکھو ں کشمیریوں نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کیے۔

ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں یہاں کسی بھی فرد واحد کو کوئی فیصلہ کرنے کا حق نہیں اور نہ ہی کارکنان کسی فرد واحد کی اجارہ داری کو قبول کرتے ہیں۔کارکنان تنظیم کا سرمایہ ہیں ہم ان کی تنظیم اور تحریک کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم تحریک آذادی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برئوکار لاتے ہوئے سیاسی ،سفارتی اور عوامی مصلح محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب باڈی اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سعودی عرب کے تمام شہروں میں تنظیم سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے فیلڈ میں بھی کام کرنے والی مرکزی تنظیم کے لیے بھی معاون ثابت ہونگے۔