counter easy hit

جہانگیر ترین نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری (ن) لیگ میں ہلچل مچ گئی

Jahangir Tare revealed that the entire League was stirred up

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے رابطہ کرنے والے ارکان سے استعفے دلوا کردوبارہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑانے کا آپشن بھی استعمال ہو سکتا ہے،ان رابطوں کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں قانون پاس کروانے کیلئے دقت نہ آئے ۔ نجی نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ میں ڈپٹی وزیر اعظم نہیں ہوں،کابینہ میں زرعی پالیسی پر بریفنگ دی ہے ، زرعی پالیسی سے چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوگا، ہمارا فوکس چھوٹے کاشتکار ہیں، ن لیگی ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بڑا کردار تھا ، ہم ایک ٹیم ہیں ، میں تجربے کی بنیاد پر پارٹی کی مدد کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا ۔ جہانگیرترین کا کہنا تھا کہن لیگی ارکان نے اپنے حلقو ں کی بہتری کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کی ، ابھی ابتدا ءہے ، بہت سے لوگ رابطے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ کرنے والے ارکان سے استعفے دلوا کردوبارہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑانے کا آپشن بھی استعمال ہو سکتا ہے ۔ ان رابطوں کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں قانون پاس کروانے کیلئے دقت نہ آئے ،ہمارے اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، اختر مینگل کے ساتھ بھی بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہا ہے کہ رانا ثنا ءاللہ کے جانے سے مریم بی بی جتنی خوش ہیں اتنا کوئی نہیں ، مجرم جس بھی پارٹی میں ہیں ، ان کو پکڑنا چاہئے ۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ راناثناءاللہ کے جانے سے مریم بی بی جتنی خوش ہیں، اتنا کوئی نہیں ہے، مجرم جس پارٹی میں بھی ہیں ، ان کوپکڑا جانا چاہئے، ملزم کے ساتھ ملزم جیسا برتاﺅ ہی کیا جائیگا، احتساب کیلئے ہر قربانی دیں گے، احتساب کی راہ سے نہیں ہٹیں گے ۔ مجرمانہ حرکتیں کرنے والوں کو اے سی ملتاہے اورقافلے میں لایا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اب سب کیلئے قانون سازی ہورہی ہے، حکومت نے آکر اداروں کو آزاد کردیا ہے ،ہم یہ کہتے ہیں کہ مجرم کسی بھی پارٹی کا ہو ، وہ مجرم ہے ، اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو ایک عام مجرم کے ساتھ کیا جاتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ٹکڑے ہوجائیں گے ، ہم عدلیہ کی راہ میں جسٹس قیوم اور سیف کی طرح رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website