counter easy hit

جہانگیر ترین کا مشن کامیاب۔۔۔ لیگی رہنما کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے بعد ایسا کام کر دیا کہ وزیراعظم کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے تو اہل ہو گئے ہیں لیکن وہ اپنے لیڈر کی ہر ممکن مدد کیلئے ہر وقت ایکٹو رہتے ہیں ۔ نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے
عام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک مرتبہ پھر جہاز اڑا دیا ہے اور جوڑ توڑ کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما عام انتخابات کی طرح اب بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کو کامیاب کروانے کیلئے میدان میں نکل پڑے ہیں اور انہوں نے ن لیگ کی بڑی شخصیت کو پارٹی میں شامل کر لیاہے ۔ جہانگیر ترین نے (ن) لیگ کے رہنما طارق محمود باجوہ سے ملاقات کی جس دوران انہو ںنے ن لیگی رہنما کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر قائل کر لیاہے اور جلد ہی ان کی ملاقات بھی عمران خان کے ساتھ کروائی جائے گی ۔طارق باجوہ کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے اور وہ سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان کا کام پورا ہوچکا ہے، اب وہ گھر بیٹھ کر فارمنگ اور بزنس کریں گے۔ نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل ایک بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘میرا کام پورا ہوگیا،21 تاریخ کو ملک سے باہر جا رہا ہوں۔25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد اگرچہ
تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی تاہم وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پارٹی کو اکثریت دلانے اور نمبر گیم پورا کرنے میں جہانگیر ترین کا کردار بے شک اہم تھا جنہوں نے آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی اور کامیاب بھی ہوئےتاہم جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اس سب میں ‘میرا کوئی کردار نہیں، میرا ایک مشن تھا، جو پورا ہوگیا۔ اگرچہ جہانگیر ترین نے پارٹی اور عمران خان کے لیے بے حد کوششیں کیں لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کی بناء پر وہ خود حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘میں اب گھر بیٹھوں گا ،فارمنگ کروں گا اور بزنس کروں گا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان نے 22 سال انتھک محنت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان تیار ہے اور مجھے اعتماد ہے کہ سب کی نیتیں صاف ہیں۔