counter easy hit

’’ اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے ‘‘۔۔۔جیک ما کا امریکا کو 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان

بیجنگ (ویب ڈیسک) اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔امیر ترین چینی کا امریکا کو 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق چین کے امیر ترین شخص اور ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سامنا کرنے والے ملک امریکا کے لیے امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ علی بابا کے شریک بانی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے لیے 10 لاکھ میڈیکل ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کریں گے۔یہ ماسکس اور کٹس جیک ما فاﺅنڈیشن کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جس کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں جیک ما کا باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ٹوئٹ کے کیپشن میں کہا گیا ‘ہم 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس اور 10 لاکھ ماسک عطیہ کررہے ہیں، ہم اس مشکل وقت میں امریکی شہریوں کے ساتھ ہیں’۔ جیک ما کے بیان میں لکھا تھا ‘اپنے ملک کے تجربے کے پیش نظر میں کہا سکتا ہوں کہ برق رفتار اور درست ٹیسٹنگ، طبی عملے کے تحفظ کے لیے آلات اس وائرس کی روک تھام کے لیے سب سے موثر ہیں’۔انہوں نے بیان ان الفاظ پر ختم کیا ‘اکیلے ہم کھڑے رہ سکتے ہیں، الگ ہوکر ہم گرجائیں گے’۔ ان کا کہنا تھا ‘توقع ہے کہ ان سپلائیز سے امریکا میں کچھ لوگوں کو مدد مل سکے گی،یہ بڑی وبا انسانیت کے لیے ایک چیلنج ہے، آج یہ ایسا چیلنج نہیں جو سے کوئی ملک اکیلا نمٹ سکے، بلکہ ہر ایک کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اس وقت ہمیں اپنے وسائل بغیر کسی قیاس کے شیئر کرنے چاہیے اور وبا کی روک تھام کے تجربے اور اسباق کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ اس سانحے کو شکست دینے کا موقع مل سکے’۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website