counter easy hit

میں نے تھری ایڈیٹس سمیت ساری فلمیں دیکھی ہیں مگر۔۔۔ صدر عارف علوی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی رنگین مزاج نکلے

لاہور (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر فلمیں دیکھنے کے شوقین نکلے ۔اسیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا انٹرویو دینے کے دوران کہنا تھا کہ مجھے فلمیں دیکھنے کا بہت شوق ہے۔اور میں بھارتی اداکار عامر خان کی فلمیں دیکھتا ہوں۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کی تھری ایڈیٹس سمیت ساری فلمیں دیکھی ہیں اور،اب ان کی نئی فلم کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان جو بھی فلم بناتا ہے بہت سوچ سمجھ کر بناتا ہے۔اسپیکر اسمبلی نے کہا مجھے تاریخ پر مبنی فلمیں دیکھنے کا بھی بہت شوق ہے۔پروٹوکول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں سیکورٹی کا بہت ایشو ہے۔لیکن مجھے پروٹوکول بہت بورنگ لگتا ہے۔اس میں انسان سے اس کی آزادی لے لی جاتی ہے۔کیونکہ ہر انسان کا دل جاتا ہے وہ جہاں بھی جائے آزاد ہو۔اور جب سے میں اسپیکر قومی اسمبلی بنا ہوں تو میرے لیے بازار جانا بھی مشکل ہو گئے ہے۔لیکن مجھے پروٹوکول کسی طور پر بھی نہیں پسند۔واضح رہے اسد قیصر اس سے پہلے اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔اور وہ نومبر 1969 کو صوابی میں پیدا ہوئے۔اسد قیصر نے زمانہ طالب علمی میں ہی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دئیے تھے۔جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک سیاسی جماعت بنائی تو اسد قیصر نے بھی 1996ء میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شولیت اختیار کی۔اس سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی اور شباب ملی پاکستان میں بھی مخلتف عہدوں پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔

جب اسد قیصر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو انہیں اس سال انہیں ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔ یہ عہدہ اسد قیصر نے 2011 تک برقرار رکھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ فلم بہت پسند آئی ہے۔ رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ جہاں پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پوری اتری ہے وہیں اس فلم نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دل بھی جیت لیا ہے۔ صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں نےکل فلم جوانی پھر نہیں آنی2 دیکھی، فلم بہترین ہے، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی سینما بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے اور بہت اچھی تفریح فراہم کررہا ہے۔‘‘