counter easy hit

یہ تو کمال ہوگیا ۔۔۔ سری لنکا کے ساتھ میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر کہاں جا پہنچی ؟

It's fantastic ... Where did the Pakistani team reach the Point Table after the match was canceled with Sri Lanka?

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں گزشتہ روز بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ میں نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔قومی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل ہوگئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ وہ واحد ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 میں سے ایک میچ جیتنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کا دسواں نمبر ہے، یاد رہے کہ انگلینڈ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ ٹاس کے بغیر ہی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں بارش تھم جانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈز کے کچھ حصے سے کورز ہٹائے گئے اور امپائرز کی جانب سے گراؤنڈ کا جائزہ بھی لیا گیا تاہم آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے اور بوندا بادی کے باعث امپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے کم از کم 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔سری لنکا سے میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ اب تک تین میچز میں تین پوائنٹس ہو گئے جب کہ پاکستان کا اگلا میچ آسٹریلیا سے 12 جون کو ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website