ماڈل و اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ٹی وی سے پہچان ملی ،فلموں کی ناکامی کا رونا رونے والوں کوکچھ نہیں کہا جاسکتا

ان کا کہنا تھا فلموں کی ناکامی کا رونا رونے والوں کوکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ آپ کسی کو اس کی مرضی کا کام کرنے سے نہیں روک سکتے ، ہر ایک کو حق ہے کہ وہ جوچاہے کرے اگر میرا فلموں میں کام کرنا کسی کو برالگتاہے تو وہ انہیں نہ دیکھے ، مستقبل میں آئٹم نمبرکرنے کے سوال پر انکا کہنا تھا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ذاتی طور پر آئٹم نمبر کا شوق نہیں ،میں نہیں چاہتی کہ میرا امیج ایک آئٹم گرل کے طور پر بنے بلکہ ایک فلمسٹار کے طور پر اپنی شناخت بنانا چاہتی ہوں۔








