counter easy hit

ہر عید پر ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ تمام مسلمانوں اور میرے ملک کے غریبوں اور محتاجوں کے آذار و مصائب کم کرنے کیلئے کردار ادا  كرسكوں۔ ملک انصر خان

ہر عید پر ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ تمام مسلمانوں اور میرے ملک کے غریبوں اور محتاجوں کے آذار و مصائب کم کرنے کیلئے کردار ادا  كرسكوں، ملک انصر خان

It is the same prayer on every Eid that play role for to reduce trouble and suffering of all Muslims and my country poor and harder, Malick Ansar Khan اسلام آباد، پیرس: (نماٸندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس كے مركزی رہنما ملک انصر خان نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں كہا ہے كہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ خدمت خلق کے راستے میں کچھ ایسا کر سکیں کہ غریب محتاج اور امت مسلمہ کے آذار ومصائب ختم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نماز عید میں بھی اور ہر عید پر ان کی یہ دلی دعا ہوتی ہے کہ وہ مسلمانوں اور اپنے ملک کے غریبوں اورمحتاجوں کیلئے کچھ کر جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے انتہا غربت ہے اور عوام کی حالت ذار دیکھ کر ان کے دل کو نہائت تکلیف پہنچتی ہے۔ ان کی دلی دعا ہے کہ یہ عید ملک کے غریبوں محتاجوں اورضرورت مندوں بیوائوں، یتیموں کیلئے خوشیوں کی نوید لے کر آئے اور جتنا اللہ کریم نےعطا کیا ہے اللہ تعالیٰ اتنی وسعت عطا فرمائیں کہ اس علاقے میں کسی غریب مسکین پر بھوک یا غربت افلاس یا بیماری کی وجہ سے عرصہ حیات تنگ نہ ہو یا زندگی وبال نہ ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website