counter easy hit

ایسے ہوتے ہیں سرکاری لاڈلے : پنجاب حکومت نے احسن جمیل گجر کے کیلئے ایک مرتبہ پھر انتہائی شرمنا ک کام کرڈالا

لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کا ر حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ پنجاب حکومت نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کاباعث بننے والے احسن جمیل گجر کے پٹرول پمپ کو گرانے کی کوشش کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو بھی تبدیل کردیاتھا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی چارپائی کے نیچے بھی جھانکنے کی ضرورت ہے کیونکہ کچھ چور وہاں بھی موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے لیز ختم ہونے پر خرم دستگیر اور دیگر افراد کے پٹرول پمپس گرادیئے لیکن جب انہوں نے احسن جمیل گجر کا پٹرول پمپ گرانے کی کوشش کی تو ان کا تبادلہ کردیا گیا۔اس پر گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی واحد خاتون ایم پی اے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پاس گئی اور کہا کہ یہ ڈی سی اچھا بھلا کام کررہاہے ، اس کوکیوں ہٹایا جارہاہے تو عثمان بزدار نے کہاہے کہ اس کا حکم اوپر سے آیاہے۔واضح رہے کہ احسن جمیل گجر کا خاور مانیکا کے سلسلے میں ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کے حوالے سے کافی چرچا رہا ہے اور ان کو اپنی اس حرکت پر سپریم کورٹ میں پیش ہو کر معافی بھی مانگنا پڑی تھی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم سے متعلق بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہو گی۔وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کی نااہلی، عوام پر گرائے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی ہے، اپوزیشن یہ شور مچاتی رہے گی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے، اس پر اپوزیشن اسی طرح شور مچاتی رہے گی۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، 1 کروڑ نوکریاں دینےکا سوال پوچھتی رہےگی۔مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ علیمہ خان نے جائیداد کس رقم سے خریدی اور پاکستان سے باہر کیسےگئی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یوٹرن کی مزید وضاحت کر دی ۔انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے،جبکہ ناجائزطریقےسےحاصل رقم بچانے کیلئےجھوٹ بولنابےایمان کی پہچان ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہے، مقاصد کے حصول کے لیے کبھی بھی کسی وقت بھی یوٹرن لیا جاسکتا ہے