counter easy hit

امید ہے الیکشن کمیشن دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا، نعیم الحق

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نےکہا ہے کہ ہم نے تمام مالی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کی دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا۔

It is expected that EC will be kept the documents at their own level, Naeem ul Haqمیڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ درست نہیں تھا،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے انتہائی قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن کمیشن کے بلانے پر پیش ہوں گے اور ہمارے وکیل بتا چکے تھے کہ عمران خان آج ہی وطن واپس آئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے یہاں آنے کا اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہو گا۔