وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Issued an extended notification for the winning team
توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپےانعام دیا جائےگا، فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی انعامی رقم کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گرانٹ لوڈن، اسٹیورکسن، گرانٹ فلاور اور اظہر محمود کو 50,50 لاکھ روپے ملیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کے 8 ارکان کو 50,50 لاکھ جبکہ دیگر 8افراد کو 25،25لاکھ روپے ملیں گے۔








