counter easy hit

آئی ایس پی آر کا ٹی وی اینکرز کے’’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان‘‘ عنوان سے نیا پرومو جاری

راولپنڈی (اصغر علی مبارک سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ٹی وی اینکرز کے’’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان‘‘ عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا ہے، پرومو میں اینکرز کے یوم پاکستان کے حوالے سے پیغامات شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئیے’’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان‘‘ عنوان سے نئے پرومو میں اینکر ندیم ملک نے کہا کہ امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان ہے۔
کامران شاہد نے کہا کہ 23مارچ 2018ء پر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے پاک فوج کے افسروں، سپاہیوں اور عوام کے نام ہے۔ اینکرشوکت پراچہ نے کہا کہ ہم نے بے مثال قربانیاں دیکر پاکستان کو محفوظ بنایا ہے۔ اینکرعاصمہ شیرازی نے کہا کہ ہم سوچ بدلتے ہیں محبت کے ساتھ ۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ 23مارچ پاکستان کی بنیاد کا دن ہے۔ اینکرفہد حسین نے کہا کہ ہمیں آج وہ ہی جذبہ اور وہ ہی انتہا چاہیے۔
اینکرجنید سلیم نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے۔ اینکرجیسمین منظور نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہو کر پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے۔ اینکرمعید پیرزادہ نے کہا کہ 23مارچ ایک بہتر مستقبل کے خواب اور اس عظم کی تجدید کا دن ہے۔ اینکرارشد شریف نے کہا کہ آپریشن المیزان سے راہ راست، راہ نجات سے ردالسفاد تک، جنگ سے امن تک۔ اینکرحامد میر نے کہا کہ ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان ۔