counter easy hit

اسلامک فورم گریس کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام

Iftar Dinner Grace

Iftar Dinner Grace

ایتھنز (قاری خالد محمود سے) 25 رمضان المبارک بروز اتوار اسلامک فورم گریس کی طرف سے ایک عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام سیاسی، مذہبی، صحافی اور رفاہی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں امتیاز عالم جعفری، ڈاکٹر رازاق، حنیف سہیل،خادم سوہل،قاری اکرم، قاسم ڈویاں، میاں جعفر، سکندر ریاض چوہان ،نوید سحر میاں محمد زبیر شامل ہیں۔

پروگرام کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ احمد علی نے کیا،نبیۖ کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں صداقت علی، سلیمان ناز، اورخالد محمود کا نام شامل ہے،نقابت کے فرائض عمران اﷲ چوھدری نے انجام دیئے۔

اسلامک فورم گریس کے صدر متوسط علی شاھدنے اپنے مختصر خطاب میں روزے کی فرضیت،اہمیت اور روزے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبیۖ نے فرمایا جس نے روزہ رکھا ایمان اور احتساب کے ساتھ اُس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیئے گئے۔

آپ نے مذید کہاکہ رمضان کے مہینے کی فضیلت،اہمیت اور برکتیں روزے کی وجہ سے ہیں کہ اﷲ تعالی نے اس مہینے میں روزوں کو فرض کیا ہے اور اس مہینے کو روزوں کی وجہ سے عظمت دی ہے۔

اگر کوئی شخص مغرب کی نماز میں تین فرض تو ادا نہیں کرتا مگر مغرب سُنتیں اور نفل پورے کے پورے بڑے اچھے طریقے سے پڑھتا ہے تو کیا اُس کی مغرب کی نماز ہو جائے گی ہرگز نہیں اسلئے رمضان کے مہینے میں رمضان کے روزے رکھ کر اس مہینے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ،روزہ فرض ہے، محض جو لوگ صرف روزہ افطار کر وا کر یہ سمجھتے ہیں ہمیں روزے کا اجرمل گیا اب ہمیں روزہ رکھنے کی کیا ضرورت ہے انہیں اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہے آخر میں تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔