counter easy hit

روس پر امریکی پابندیوں سے اسلام آباد ماسکو تعلقات متاثر

Islamabad Moscow's

Islamabad Moscow’s

کراچی….رفیق مانگٹ…..روسی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہےکہ روس پر امریکا کی معاشی پابندیاں پاک روس تعاون کو متاثر کر رہی ہیں۔کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن منصوبہ روس پاک معاشی تعاون کی تاریخ میں سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے جس کی مالیت دو ارب ڈالر ہے۔صدر ولادی میر پیوٹن کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضمیر کابلوو نے خبر رساں ادارئے ریا نووسٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو متاثر کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس پر عائد امریکا کی معاشی پابندیاں کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن منصوبے میں روس پاک تعاون پر منفی طور پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ روس کا پاکستان کے لیے یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی مالیت2ارب ڈالر ہے،جس میں روسی کمپنی گلوبل ریسورسز شامل ہے لیکن جب اس کمپنی نے پاکستان کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کیے تو اس کے فوراً بعد مذکورہ کمپنی پر امریکا نے پابندیاں عائد کر دیں جس سے کمپنی کی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ یہ غیرمنصفانہ بات ہے۔