counter easy hit

اسلام آباد سفارت خانہ کی پالیسی، حکومت سپین کے تحت ہے۔ سارا ولا۔ ایم پی اے کتلونیا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) کاتالان ایم پی اے ۔ فرینڈ آف پاکستان۔ سارہ ولا نے کہا کہ پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے میں پاکستانیوں کے کاموں میں تاخیر کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے اور میں متعدد مرتبہ سفیر اور قونصل جنرل سے رابطہ کیا اور انہوں نے مجھے ہر مرتبہ بتایا کہ عنقریب پراسس تیز ہوجائیگا۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ان کے دورہ پاکستان کے میزبان سماجی شخصیت شہزاد اکبر وڑائچ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ملکوں میں سپین کے سفیر موجودہ حکمرانوں کی پسند کے متعین کئے ہوئے ہیں اور وہ حکومتی امیگرنٹس مخالف پالیسی پر چل رہے ہیں۔

ان کی تبدیلی بھی تبھی ممکن ہو گی جب سپین میں سیاسی عمل کے نتیجے میں حکومت تبدیل ہوگی اور پھر سفارتکاروں کو بھی بدلا جائیگااور ایسے سفارتکاروں کو لایا جائیگا جو امیگرنٹس کیلئے مسائل نہ پیدا کریں۔