counter easy hit

اسلام اور مسلمان کو بدنام کرنا امریکی جنگ کا حصہ ہے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

نوشہرہ (یس ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا یورپ اور امریکہ کی جنگ کا حصہ ہے، دین کو غالب اور دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد ناگزیر ہے۔

پبی نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ امریکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے دینی مدارس کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ دینی تنظیموں میں نفاق اور امتحانی بورڈز کی وجہ سے بھی مسلمانوں میں عدم اتفاق پیدا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دین کو غالب اور دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتفاق اور اتحاد ناگزیر ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھاکہ بعض تعلیمی اداروں میں اساتذۃ ٹاٹ اور چاک تک دستیاب نہیں جبکہ بعض اداروں میں امتحانات آکسفورڈ سے لئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ بچے مدارس میں دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کیلئے حکومت کے بجٹ میں ایک پائی بھی نہیں رکھی جاتی۔