counter easy hit

.اسلام نے جسمانی طاقت وقوت میں اضافہ کے لیے ورزش اور کھیل کود کی اجازت دی ،یوگا کے ذریعہ صحت کو بحال رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، راجہ ظہیر احمد و دیگر مقررین

.اسلام نے جسمانی طاقت وقوت میں اضافہ کے لیے ورزش اور کھیل کود کی اجازت دی ،یوگا کے ذریعہ صحت کو بحال رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، راجہ ظہیر احمد و دیگر مقررین

.اسلام آباد ؛(رپورٹ .اصغر علی مبارک سے ) اسلام نے عقل وروح کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی طاقت وقوت میں اضافہ کے لیے جسمانی ورزش اور کھیل کود کی اجازت دی ہے۔ اللہ پاک نے اہل حق کو ایک طاقت ور قوم وملت بننے کا حکم دیا اور انفرادی طاقت وقوت کی طرف اشارہ بھی کیا احادیث سے بھی پتا چلتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گھوڑسواری، تیراکی اور تیر اندازی جیسے کھیل پسند تھے۔ان خیالات اظہار ”دی اسلام آباد جم آئ ٹین مرکز اسلام آباد ”میں اسلام آباد ویلفئیر آرگنایزیشن کے زیر انتظام یوگا معلوماتی کلاس کے شرکا سے مقررین راجہ ظہیر احمد ”سی ای او ظہیر باکسنگ اینڈ فٹنس کلب اسلام آباد ،سینئر سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک ، مصطفیٰ حسین صدیقی ،سعید الرحمان ،طارق محمود ،امجد محمودآصف حسین۔جنید خان۔یاسر۔عبداللہ اور دیگر نے خطاب میں کیا مقررین نے ‘دی اسلام آباد جم آئ ٹین مرکز اسلام آباد ”اور اسلام آباد ویلفئیر آرگنایزیشن کے پلیٹ فارم سے نوجوان نسل کیلئے فٹنس کلچر متعارف کروانے پر راجہ ظہیر احمد کی کاوشوں کو سراہا راجہ ظہیر احمد نے یوگا کلاس میں عملی تربیت دیتے ہوے کہا کہ پاکستان میں فٹنس کلچر کیلئے کوشاں ھیں بچوں کی فٹنس کی تعلیم کا مسلہ ہم سب کا مسلہ ہے بچوں کی جسمانی اور روحانی تعلیم و تربیت ہماری اجتماعی ذمہ داری ھے ظہیر باکسنگ اینڈ فٹنس کلب اسلام آباد تمام اسکولوں میں کھیلوں ،فٹنس خدمات پیش کرے گا اس عظیم مقصد کیلئے ہم متحد ہوں تو کوئی پاکستانی بچہ جسمانی صحت سے محروم نہیں رہے گا دیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ اسلام نے عقل وروح کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی طاقت وقوت میں اضافہ کے لیے جسمانی ورزش اور کھیل کود کی اجازت دی ہے۔

 

islam,allow,us,to,get,strength,with,exercises,and,games,yoga,is,a,tool,to,maintain,your,health,raja,zaheer,and,others,by,asghar,ali,mubarak

اللہ پاک نے اہل حق کو ایک طاقت ور قوم وملت بننے کا حکم دیا اور انفرادی طاقت وقوت کی طرف اشارہ بھی کیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مسجد میں اہل حبشہ کو نیزوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اے بنو ارقدہ! تم اسے مضبوطی سے تھام لو، تاکہ یہود کو معلوم ہوجائے کہ ہمارے مذہب میں کشادگی ہے۔ متعدد احادیث سے بھی پتا چلتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گھوڑسواری، تیراکی اور تیر اندازی جیسے کھیل پسند تھے۔سینئر سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک نے کہا کہ زمانہ قدیم میں بدھسٹ اور راہب ورزش اور لڑائی کے داوٴ پیچ میں مہارت رکھتے تھے۔ تھائی لینڈ، کوریا، چین اور جاپان جیسے ممالک میں کراٹے، کنفو اور جوڈو وغیرہ بہت مقبول ہیں۔

بچے تھپکی سے کیوں جلدی سو جاتے ہیں؟

ہندوستان کے قدیم اکھاڑوں میں ورزش کے ساتھ ساتھ کشتی لڑنے کی ماہرانہ تربیت دے کر پہلوانوں کو تیار کیا جاتا ہے، اسی طرح یوگا کے ذریعہ صحت کو بحال رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ غرض انواع واقسام کے کھیل اور ورزشیں الگ الگ ملکوں کے اعتبار سے رائج اور مقبول ہیں۔جسمانی ورزش کی ہیئت پر مشتمل ”یوگا“ موجودہ صورت حال میں ایک اہم موضوع بن کر ابھر رہاہے۔

islam,allow,us,to,get,strength,with,exercises,and,games,yoga,is,a,tool,to,maintain,your,health,raja,zaheer,and,others,by,asghar,ali,mubarak

دنیا کے ایک سو نوے ممالک میں ہرسال یوگا ڈے منایا جاتا ھے کئی ملکوں کے اسکولوں میں یوگا بطور نصاب شامل ھےیوگا سنسکرت لفظ ”یوج“ سے نکلا ہے، جس کے معنی شامل ہونے اور متحد ہونے کے ہیں۔ یوگا کے معنی ذہنی گہری سوچ کے ذریعہ وحدت کائنات کے پُر اسرار رازوں تک پہنچنا ہے۔ یوگا کی تقریباً 185ورزش کی ترکیبیں ہیں۔ یوگا کرنے والے شخص کو یوگی کہا جاتا ہےسائنسی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا طریقہ یوگا انسانی صحت پر خوشگوار اثرا ت مرتب کرتاہے اور اعضائے رئیسہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

انوکھے پچاری۔۔ مٹی کے بت کو بھگوان بنا کر اس کو بیمار فرض کرلیا اور پھر تیمار داری بھی کی

یوگا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب قابو پانااور متحد کرنا ہے۔ حالیہ سائنسی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ دل کی دھڑکن کی رفتار کو معمول پر رکھنے میں یوگا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افرا د جنہیں اپنی دھڑکن معمول پر رکھنے کے لیے ادویات کا سہارا لینا پڑتا ہے، وہ یوگا کے استعمال سے دواؤں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوگا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

islam,allow,us,to,get,strength,with,exercises,and,games,yoga,is,a,tool,to,maintain,your,health,raja,zaheer,and,others,by,asghar,ali,mubarak

کھانا کھانے، ورزش کرنے یا لڑنے یا بعض جذباتی کیفیتوں میں دل کی دھڑکن پر اثر پڑتا ہے۔ ماہرین نے یہ جاننے کے لیے کہ آیا یوگا دل کی دھڑکن کی رفتار بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے، درجن بھر سے زائد قسمیں رکھنے والا یوگا کے متعلق انٹرنیٹ پر خاصا مفید مواد موجود ہے تاہم ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ویڈیوز کی مدد سے یوگا کا تجربہ خود کرنے کے بجائے بہتر ہے کہ کسی ماہر کی زیرنگرانی اس عمل سے گزرا جائے۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ عمومی طور پر یوگا کو پانچ ہزار برس قبل شمالی ہندوستان میں متعارف کروایا گیا ایسا عمل سمجھا جاتا ہے جو ہندوازم سے متعلق ہے تاہم ماہرین اسے درست نہیں مانتے۔

islam,allow,us,to,get,strength,with,exercises,and,games,yoga,is,a,tool,to,maintain,your,health,raja,zaheer,and,others,by,asghar,ali,mubarak

یوگا جرنل کے مطابق ہندوازم، بدھ ازم اور یوگا تینوں ویدک سے نکلی شاخیں ہیں۔ اس کا مقصد ذہن اور جسم کو ایک ایسے عمل سے گزارنا تھا جو انسان کو خودشناسی کی منزل پانے میں معاون ہو سکے تاہم گزرتے وقت کے ساتھ یہ غلط تصورات کا شکار ہوتا چلا گیا۔انسانی جسم میں طاقت اور قوت پیدا کرنے کے لیے یوگا بہت فائدہ مند ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک گروپ نے 24 ہفتے روزانہ یوگا کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جسم میں مزید طاقت محسوس کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے میں یوگا انتہائی مفید ہے۔

چھوٹی سے بچی والدین سے بچنے کیلئے جدید ترین تیکنیک استعمال کرتے ہوئے۔۔

سخت ورزش اور کم غذا استعمال کرنے کے مقابلے میں یوگا کرنا آسان ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ یوگا سے انہیں وزن گھٹانے اور چربی کم کرنے میں مدد ملی۔اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کے مسئلہ کا حل بہت آسان ہے۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یوگا کرنے والے جلد سو جاتے ہیں اور اٹھنے کے بعد تازہ دم ہو کر اٹھتے ہیں۔

islam,allow,us,to,get,strength,with,exercises,and,games,yoga,is,a,tool,to,maintain,your,health,raja,zaheer,and,others,by,asghar,ali,mubarak

ایک تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی کہ کمر کا درد کا علاج یوگا سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ جس سے آپ کئی مہینوں تک درد سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ جسم میں سوزش، جلن اور سوجن کینسر، شوگر یہاں تک کے امراض قلب کا بھی سبب ہوسکتی ہے۔ ایک تجزیاتی رپورٹ میں یوگا کو سوزش سے پیدا ہونے والے سرخ نشان ختم کرنے میں مفید قرار دیا گیا۔ ڈپریشن کے شکار لوگوں کو خاص طور پر یوگا کرنا چاہیے ۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے دل کی دھڑکن اور خون کا دباؤ کم ہوتا اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ یوگا سے جسم میں ہونے والی تبدیلی ڈپریشن کم کرکے دماغ کو سکون دیتا ہے۔