counter easy hit

شارجہ نے پی ایس ایل کی رونقیں دوبالا کر دیں

شارجہ: شارجہ کے باسیوں نے پی ایس ایل کی رونقیں دوبالا کر دیں اور یہاں کے باسی کرکٹ کے دیوانے اور گراؤنڈ میں میچ دیکھ کر دن بھر کام کی تھکن بھول جاتے ہیں۔

ISHARJAH, PAYS, DOUBLE, COLORS, TO, PSLبرطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شارجہ اور دبئی میں ویسے تو زیادہ فاصلہ نہیں لیکن کرکٹ جنون کے حوالے سے دونوں شہروں میں فرق نمایاں ہے، پی ایس ایل کے میچز شارجہ میں آتے ہی یہاں کے باسیوں میں کرکٹ جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور وہ میچز دیکھنے کیلیے جوق در جوق گراؤنڈ کا رخ کر رہے ہیں۔ میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے ہی ٹکٹ کیلیے شائقین کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں اور کچھ تو دن بھر محنت مزوری کے بعد شام کو گھر جانے کے بجائے ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے سیدھے سٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، ٹکٹ کے حصول کیلیے کوشاں بشارت نے کہا کہ کرکٹ دیکھنے اور خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا شوق میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی اسٹیڈیم کی جانب کھینچ لایا ہے کیونکہ رہائش دور ہے۔

وہاں جا کر پھر نہیں آ سکتے اس لیے ٹکٹ لے کر یہیں وقت گزاریں گے اور میچ دیکھ کر ہی جائیں گے۔ ارشد نے کہا کہ میچ کی ٹکٹ لینے سیدھا اسٹیڈیم پہنچا لیکن پتہ چلا کہ جمعے کو چھٹی کے باعث سب ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور جو مل رہی ہیں مہنگی ہیں، میچ دیکھ لوں گا تو دن بھر کی تھکن ختم ہو جائے گی۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے امین نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھا کیونکہ محمود اللہ کھیلے تھے۔ شارجہ میں دن بھر کام کے بعد دل بہلانے کیلیے اور تو کچھ نہیں اس لیے میچ دیکھنے چلے آتے ہیں۔ بھارتی شہری مکیش نے کہا کہ اگرچہ آئی پی ایل میں پاکستانی پلیئرز نہیں کھیلتے اور پی ایس ایل میں بھی کوئی بھارتی کھلاڑی موجود نہیں لیکن کرکٹ تو کرکٹ ہے جہاں بھی ہو دیکھنے جاتا ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website