counter easy hit

آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس اسحاق ڈار کے گلے پڑ گیا۔۔۔ پنجاب حکومت کو اب تک کتنی رقم منتقل کر دی گئی؟

لاہور (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹراسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کردیئے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اس سلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔ احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کومراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کورقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،شریک ملزمان نعیم محمود،منصوررضوی اورگواہ انعام اکبرعدالت پیش ہوئے۔ نعیم محموداورمنصورکے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ گواہ میرے موکلوں سے متعلقہ نہیں جبکہ ملزم سعیداحمد طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے،عدالت نے ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور آئندہ سماعت پرمزید گواہ طلب کر لئے ،عدالت نے اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی۔