counter easy hit

کیا یہ واقعی صنم بلوچ ہیں؟

لاہور: صنم بلوچ نہ صرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں بلکہ وہ رمضان شو کی میزبانی کی وجہ سے بھی شہرت کی حامل ہیں، گزشتہ سال پاکستانی انڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم بلوچ اپنی تصویر کے باعث شدید تنقید کا شکار بن گئیں۔ تاہم اس بار انکی ایسی تصاویر سامنے آگئیں ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صنم بلوچ نے مغربی لباس میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصاویر لگائیں جس کے باعث اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔ اس کے بعد صنم بلوچ نے تنقید کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھا کام تب خراب ہوا جب معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت اور اننکی دوسری اور نئی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ صنم بلوچ نے ایک پروگرام کیا، اس پروگرام میں صنم بلوچ سے کچھ اس طرح کے سوالات کیے گئے کہ صنم بلوچ کو اپنی ٹیم کے ساتھ پروگرام سے ہی ہاتھ دھونا پڑا، آج کل صنم بلوچ فارغ التحصیل ہیں اور تاہم اب انکی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ہیں۔