counter easy hit

عدالت میں تو اصل میں یہ ہوتا ہے ؟ سینئر سیاستدان کے تازہ انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی فائل آگے بڑھانے کیلئے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں، اعظم سواتی کوہٹایا گیا تو یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہوگا ،، مقدمات میں تاخیر پر عوام عدالتی نظام سے غیر مطمن ہیں،

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کی معافی مسترد کردی ہے لیکن اب اگر سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد اعظم سواتی کوہٹایا گیاتو یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہوگا ،، انہوں نے کا کہ مقدمات میں تاخیر پر عوام عدالتی نظام سے غیر مطمن ہیں، سندھ ہائیکورٹ میں گاڑی اندر لے جانے پر پیسے دینے پڑتے ہیں اور کیس کی فائل آگے بڑھانے پر بھی پیسے دینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتظامی معاملات ہیں جو عدلیہ کے اپنے ٹھیک کرنے کے ہیں ، ان کا پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا میں اپنے عدالتی نظام سے بالکل مطمن نہیں ہوں اور سروے کروالیا جائے تو عوام بھی مطمن نہیں ہونگے،،