counter easy hit

زائرین کیلئے بہت بری خبر ،نئی عراقی ویزہ پالیسی کے باعث شدید ویزہ بحران،کروڑوں روپے کے ٹکٹ ضائع ہونیکا خدشہ

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)عراق کے زائرین کیلئے بری خبر،عراقی حکومت نے پاکستانی اور بنگالی زائرین کیلئے اربعین ویزہ پالیسی کو سخت کر دیا جس کے باعث ملک بھر سے ہزاروں زائرین کی 5 نومبر سے 12نومبر تک کیلئے خریدی گئی کروڑوں روپے کی ٹکٹیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

متاثرین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سے دیگر دنیا کی طرح لاکھوں زائرین ہر سال نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی اپنے بہتر ساتھیوں کے ساتھ 1400سال قبل ہونے والی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے اربعین منانے کیلئے کربلا معلی جاتے ہیں۔

IRAQ, VISA, POLICY,CHANGED, BAD, NEWS, IRAQ, VISA, POLICY,CHANGED, BAD, NEWS,

گذشتہ سال بھی اربعین کے موقع پر ویزہ بحران پیدا ہو گیا تھا جس پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی سفیر کو طلب کر کے یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر بحران فوری طور پر حل ہو گیا لیکن لوگوں کے 4ارب سے زائد کے ٹکٹ ضائع ہو گئے ۔

 

IRAQ, VISA, POLICY,CHANGED, BAD, NEWS,

رواں سال بھی عاشورہ کے

موقع پر عراقی وزارت خارجہ اور پاکستان میںعراقی ایمبیسی کی طرف سے یہ مسئلہ آیا جس پر وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری اور ان کے والد واجد بخاری اور بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی سفارتخانے کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھا کر ویزے جاری کروائے ۔

وزارت خارجہ کی نااہلی کی وجہ سے اربعین کے موقع پر ویزہ بحران سے بچنے کیلئے قبل ازوقت عراقی حکومت کے ساتھ بات چیت کر کے ویزے کے حصول کو آسان بنانے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں عراقی حکومت نے اربعین کے لئے ویزہ پالیسی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے ویزے کے حصول کو مزید سخت بنا دیا جس کے تحت 8ورکنگ ڈیز میں ویزہ جاری ہوگا اس صورت حال کے باعث جن لوگوں نے 5سے 12نومبر تک کی ٹکٹیں خرید رکھی ہیںان کا سفر کرنا ناممکن ہو گیا ہے ۔

اس حوالے سے ملک بھر کیلئے عراقی ویزے کیلئے کام کرنے والی معروف کمپنی فدک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو روح العباس نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال ایک لاکھ سے زائد زائرین نے اربعین کے موقع پر عراق کا سفر کیا ۔رواں سال ایک لاکھ سے بھی زائد پاکستانی عراق اربعین کے موقع پر زیارت کے لئے جانا چاہ رہے ہیں۔ اس وقت گروپ فیئر میں اسلام آباد سے عراق کیلئے ٹکٹ 90ہزار سے 1لاکھ میں جبکہ انفرادی طور میں 2لاکھ کے لگ بھگ میں ٹکٹ مارکیٹ میں بک رہی ہے۔بہت سارے لوگوں نے 5نومبر سے زیارت کے سفر کیلئے ٹکٹیں خرید رکھی ہیں۔موجودہ صورت حال کے باعث 12نومبر تک ویزے جاری ہونا ناممکن ہے جس کے باعث 12نومبر تک کی ٹکٹیں یا تو ضائع ہو جائیں گی یا زائرین کو ان کی تاریخ کی تبدیلی کی صورت میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جبکہ دوسری طرف بس کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے ایرانی ڈبل انٹری ویزہ کیلئے عراقی ویزہ لازمی شرط ہے جبکہ دوسری طرف بس کے ذریعے سفر کرنے والے سینکڑوں قافلوں کو کوئٹہ سے سکیورٹی کانوائے کیلئے شیڈول جاری ہو چکا ہے اس صورت حال میں ان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی اس لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس معاملے کو فوری طور پر عراقی حکومت کے ساتھ اٹھا کریہ بحران ختم کروائیں۔

IRAQ, VISA, POLICY,CHANGED, BAD, NEWS,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website